banner image

Home ur Surah Al Ahqaf ayat 34 Translation Tafsir

اَلْاَحْقَاف

Al Ahqaf

HR Background

وَ یَوْمَ یُعْرَضُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَلَى النَّارِؕ-اَلَیْسَ هٰذَا بِالْحَقِّؕ-قَالُوْا بَلٰى وَ رَبِّنَاؕ-قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ(34)

ترجمہ: کنزالایمان اور جس دن کافر آگ پر پیش کئے جائیں گے ان سے فرمایا جائے گا کیا یہ حق نہیں کہیں گے کیوں نہیں ہمارے رب کی قسم فرمایا جائے گا تو عذاب چکھو بدلہ اپنے کفر کا۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جس دن کافر آگ پر پیش کیے جائیں گے (توکہا جائے گا) کیا یہ حق نہیں ؟ کہیں گے: کیوں نہیں ، ہمارے رب کی قسم، اللہ فرمائے گا: تو اپنے کفر کے بدلے عذاب چکھو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ یَوْمَ یُعْرَضُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَلَى النَّارِ: اور جس دن کافر آگ پر پیش کیے جائیں  گے۔} اس سے پہلی آیت میں  یہ ثابت کیا گیا کہ مُردوں  کوزندہ کیا جانا حق ہے اور اس آیت میں  قیامت کے دن کافروں  کے بعض احوال بیان کئے جارہے ہیں  ،چنانچہ ارشاد فرمایا: جس دن کافر جہنم کی آگ پر پیش کیے جائیں  گے تو اس وقت ان سے فرمایا جائے گا: جوعذاب تم دیکھ رہے ہو کیا یہ حق نہیں ؟وہ کہیں  گے: کیوں  نہیں ، ہمارے رب کی قسم! بے شک یہ حق ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا: (آج یہ اقرار تمہیں  عذاب سے نہیں  بچائے گا ا س لئے اب) تم اپنے دنیوی کفر کے بدلے عذاب چکھو۔(تفسیرکبیر، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۳۴، ۱۰ / ۳۰، روح البیان، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۳۴، ۸ / ۴۹۳، ملتقطاً)