banner image

Home ur Surah Al Hijr ayat 28 Translation Tafsir

اَلْحِجْر

Al Hijr

HR Background

وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اِنِّیْ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍ(28)

ترجمہ: کنزالایمان اور یاد کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں آدمی کو بنانے والا ہوں بجتی مٹی سے جو بدبودار سیاہ گارے سے ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور یاد کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں ایک آدمی کوبجتی ہوئی مٹی سے پیدا کرنے والا ہوں جو مٹی بدبودار سیاہ گارے کی ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓىٕكَةِ: اور یاد کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں  سے فرمایا۔}اس سے پہلی آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی پیدائش کا ذکر فرمایا اور ان آیات سے اللّٰہ تعالیٰ ان کی پیدائش کاو اقعہ بیان فرما رہا ہے۔(تفسیرکبیر، الحجر، تحت الآیۃ:۲۸، ۷ / ۱۳۹)

نوٹ:یاد رہے کہ ان آیات میں مذکور واقعہ سورۂ بقرہ اور سورۂ اَعراف میں گزر چکا ہے،اس کے علاوہ اور سورتوں میں بھی اس واقعے کا بیان موجود ہے ۔