banner image

Home ur Surah At Tariq ayat 5 Translation Tafsir

اَلطَّارِق

At Tariq

HR Background

فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَﭤ(5)

ترجمہ: کنزالایمان تو چاہیے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنا یا گیا۔ ترجمہ: کنزالعرفان انسان کو غور کرنا چاہئے کہ اسے کس چیز سے پیدا کیا گیا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ: انسان کو غور کرنا چاہئے کہ اسے کس چیز سے پیدا کیا گیا۔} اس سے پہلی آیات میں  اللّٰہ تعالیٰ نے قسم ذکر فرما کر یہ بات ارشاد فرمائی کہ ہر جان پر ایک نگہبان مقرر ہے جو ا س کے اعمال کی نگہبانی کرتا ہے اور اس کے اعمال لکھ لیتا ہے اور اس آیت میں  انسان کو اپنی تخلیق کی ابتداء میں  غور کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے تاکہ وہ یہ بات جان لے کہ جس نے اسے پہلی بار پیدا کیا ہے وہ اُس انسان کی موت کے بعد جزا دینے کے لئے اسے دوبارہ زندہ کرنے پر بھی قادر ہے لہٰذا انسان کو چاہئے کہ وہ ا س دن کے لئے عمل کرے جس دن اسے دوبارہ زندہ کیا جائے گا اور اسے جزا دی جائے گی۔( مدارک، الطّارق، تحت الآیۃ: ۵، ص۱۳۳۸)