banner image

Home ur Surah Fatir ayat 33 Translation Tafsir

اَلْفَاطِر

Fatir

HR Background

جَنّٰتُ عَدْنٍ یَّدْخُلُوْنَهَا یُحَلَّوْنَ فِیْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّ لُؤْلُؤًاۚ-وَ لِبَاسُهُمْ فِیْهَا حَرِیْرٌ(33)

ترجمہ: کنزالایمان بسنے کے باغوں میں داخل ہوں گے وہ ان میں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور وہاں ان کی پوشاک ریشمی ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان ۔ (ان کیلئے) بسنے کے باغات ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے، انہیں ان باغوں میں سونے کے کنگن اور موتی پہنائے جائیں گے اور وہاں ان کالباس ریشمی ہوگا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{جَنّٰتُ عَدْنٍ: بسنے کے باغات۔} اس آیت میں  ان لوگوں  کے ثواب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ان تینوں  گروہوں  کے لئے بسنے کے باغات ہیں  جن میں  وہ داخل ہوں  گے، انہیں  ان باغوں  میں  سونے کے ایسے کنگن پہنائے جائیں  گے جن پر موتی لگے ہوئے ہوں  گے اور وہاں  ان کالباس ریشمی ہوگا کیونکہ اس میں لذت اور زینت ہے۔ (خازن، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۳، ۳ / ۵۳۶، مدارک، فاطر، تحت الآیۃ: ۳۳، ص۹۸۰، ملتقطاً)یاد رہے کہ دنیا میں  مسلمان مرد پر سونا اورریشم پہننا حرام ہے ، جنت میں  یہ سب حلا ل ہو گا۔