Home ≫ ur ≫ Surah Ad Dukhan ≫ ayat 6 ≫ Translation ≫ Tafsir
رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَؕ-اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(6)رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَاۘ-اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ(7)
تفسیر: صراط الجنان
{رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ: تمہارے رب کی طرف سے رحمت۔ } اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قرآن کا اترنا اوررسولوں کی تشریف آوری تمہارے اس رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے بندوں پر رحمت ہے جو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب ہے، بیشک وہی ان کی باتوں کوسننے والا اور ان کے کاموں اور احوال کو جاننے والا ہے۔اے کفارِ مکہ !اگر تمہیں اس بات کا یقین ہو کہ اللہ تعالیٰ ہی آسمان وز مین کا رب ہے تو اس بات پر بھی یقین کرلو کہ محمد مصطفٰی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں۔(مدارک، الدخان، تحت الآیۃ: ۶-۷، ص۱۱۱۰، جلالین، الدخان، تحت الآیۃ: ۶-۷، ص۴۱۱، ملتقطاً)