The Holy Quran is the most exalted and final book of Almighty revealed on His final Prophet Muhammad (peace and blessings upon him). This noble Quran contains guidance for all mankind, so this online service will not only enable you to recite Quran but you can also read two different translations. If you want to recite or listen to Quran offline then you can download Quran Audio or pdf and can read or listen to it anytime. There is no doubt that the recitation of Quran (Tilawat Quran) as it is a source to earn rewards and blessings of Almighty and this online Quran service has made things easier for you now, you have a separate index for Parah and Surah. Moreover, to understand Quran more this service contains a fascinating Tafsir of Quran Pak.

About Sirat ul Jinan

؁ ۱۴۲۲ھ ( 2002ء) کی بات ہے جب مفتیِ دعوتِ اسلامی الحاج محمد فارو ق مَدَنی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الله الْغَنِی ’’ چل مدینہ‘‘ کے قافلے میں ہمارے ساتھ تھے اور اِس سفرِ حج میں مجھے ان کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا تھا۔ بے حد کم گو، انتہائی سنجیدہ اور کثرت سے تلاوتِ قرآن کرنے والی اِس نہایت پرہیز گار شخصیت کی عَظَمت میرے دل میں گھر کر گئی۔ مکّۃُالمکرَّمہ زَادَھَااللہُ شَرَفًا وَّ تَعظِیْماً میں ہمارا مشورہ ہوا کہ اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے ترجمۂ کنزالایمان کی ایک آسان سی تفسیر ہونی چاہئے جس سے کم پڑھے لکھے عوام بھی فائدہ اٹھا سکیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ مفتیِ دعوتِ اسلامی قدّس سرّہ السّامی اِس بابَرَکت خدمت کے لئے بخوشی آمادہ ہوگئے۔مُجَوَّزہ تفسیر کا نام صِراطُ الْجِنان (یعنی جنّتوں کا راستہ) طے ہوا۔ تَبَرُّکاً مکّۃُ المکرَّمہزَادَھَااللہُ شَرَفًا وَّ تَعظِیْماً ہی میں اِس عظیم کام کا آغاز کردیا گیا، افسوس! مفتیِ دعوتِ اسلامی قدّس سرّہ السّامی کی زندگی نے ان کا ساتھ نہ دیا، 6 پاروں پر کام کرکے وہ (بروز جمعہ ۱۸ محرم الحرام ۱۴۲۷ھ) پردہ فرما گئے ۔ مزید پڑھیے۔۔۔۔

Introduction of Writer

اسم گرامی :محمد قاسم۔
کنیت : ابو الصالح۔
لقب : شیخ الحدیث والتفسیر،مفتیٔ اہلسنت۔
ولادت و مقام ولادت : 6 جون 1977، فیصل آباد،پنجاب ،پاکستان ۔
بیعت و ارادت : آپ شیخ طریقت،امیر اہلسنت ،بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادریدامت برکاتہم العالیہ سے مرید ہیں۔
دنیاوی تعلیم: گریجویشن۔آپ نے M.A Previousکے امتحانات دئیے اور فرسٹ ڈویژن حاصل کی جبکہ دینی مصروفیات کے سببM.A Final کے امتحانات دینے کا آج تک ٹائم نہیں ملا۔
دینی تعلیم: 1992,93ء میں فیصل آباد فیضان مدینہ سے پونے دو سال کی مدت میں قرآنِ پا ک حفظ کیا ۔ مزید پڑھیے۔۔۔۔