banner image

Home ur Surah Al Anam ayat 163 Translation Tafsir

اَلْاَ نْعَام

Al Anam

HR Background

لَا شَرِیْكَ لَهٗۚ-وَ بِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ(163)

ترجمہ: کنزالایمان اس کا کوئی شریک نہیں مجھے یہی حکم ہوا ہے اور میں سب سے پہلا مسلمان ہوں۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس کا کوئی شریک نہیں ، اسی کامجھے حکم دیا گیا ہے اور میں سب سے پہلا مسلمان ہوں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ:اور میں سب سے پہلا مسلمان ہوں۔} اوّلیت یا تو اس اعتبار سے ہے کہ انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کا اسلام اُن کی امت پر مقدم ہوتا ہے (بیضاوی، الانعام، تحت الآیۃ: ۱۶۳، ۲ / ۴۷۲) یا اس اعتبار سے کہ سیّدِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اوّل مخلوقات ہیں تو ضرور اولُ المسلمین ہوئے۔ (قرطبی، الانعام، تحت الآیۃ: ۱۶۳، ۴ / ۱۱۳، الجزء السابع)

سب سے پہلے مومن:

            اس سے معلوم ہوا کہ ساری مخلوق میں سب سے پہلے مومن حضور پُرنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہیں۔ حضرت جبریل اورمیکائیل عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے پہلے بھی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ عابد بلکہ نبی تھے۔ اَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ (ترجمہ:کیا میں تمہارا رب نہیں؟)کے جواب میں سب سے پہلے حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے بَلٰى (ترجمہ:کیوں نہیں ) فرمایا تھا، (فیض القدیر، حرف الکاف، ۵ / ۶۹، تحت الحدیث: ۶۴۲۴) پھر اور انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ،پھر دوسرے لوگوں نے۔