banner image

Home ur Surah Al Anbiya ayat 106 Translation Tafsir

اَلْاَ نْبِيَآء

Surah Al Anbiya

HR Background

اِنَّ فِیْ هٰذَا لَبَلٰغًا لِّقَوْمٍ عٰبِدِیْنَﭤ(106)

ترجمہ: کنزالایمان بیشک یہ قرآن کافی ہے عبادت والوں کو۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک اس قرآن میں عبادت کرنے والوں کیلئے کافی سامان ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ فِیْ هٰذَا لَبَلٰغًا:بیشک اس قرآن میں  کافی سامان ہے۔} یعنی قرآن کریم مومن عبادت گزاروں  کو ہدایت و رہبری کے لئے کافی ہے بشرطیکہ اسے صاحب ِقرآن صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تعلیم و تفہیم کے ماتحت سمجھا جائے، محض عقل سے سمجھنا کافی نہیں  اور جو اس کی پیروی کرے اور اس کے مطابق عمل کرے وہ مراد کو پہنچے اور جنت پائے گا۔ عباد ت کرنے والوں  سے مراد مومنین ہیں  جو اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کی عبادت نہیں  کرتے اور ایک قول یہ ہے کہ اُمتِ مُحمدیَّہ مراد ہے جو پانچوں  نمازیں  پڑھتے ہیں  رمضان کے روزے رکھتے ہیں اور حج کرتے ہیں ۔( خازن، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۱۰۶، ۳ / ۲۹۷)