banner image

Home ur Surah Al Anbiya ayat 108 Translation Tafsir

اَلْاَ نْبِيَآء

Surah Al Anbiya

HR Background

قُلْ اِنَّمَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ-فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ(108)

ترجمہ: کنزالایمان تم فرماؤ مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ تمہارا خدا نہیں مگر ایک اللہ تو کیا تم مسلمان ہوتے ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ :مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک معبود ہے تو کیا تم مسلمان ہوتے ہو؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ:تم فرماؤ۔} اس سے پہلی آیات میں   اللہ تعالیٰ کے واحد معبود ہونے پرکئی دلائل پیش کئے گئے اور فرمایا گیا کہ  اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تمام جہانوں  کے لئے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے، اب یہاں  یہ فرمایا جا رہا ہے کہ اے حبیب! صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ،آپ کافروں  سے فرما دیں  کہ معبود کے معاملے میں  میری طرف یہی وحی کی جاتی ہے  اللہ تعالیٰ کے سوا تمہارا اور کوئی معبود نہیں  لہٰذاتم  اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر ایمان لا کر مسلمان ہو جاؤ۔(تفسیرکبیر، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۱۰۸، ۸ / ۱۹۴، خازن، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۱۰۸، ۳ / ۲۹۷، ملتقطاً)