banner image

Home ur Surah Al Anbiya ayat 21 Translation Tafsir

اَلْاَ نْبِيَآء

Surah Al Anbiya

HR Background

اَمِ اتَّخَذُوْۤا اٰلِهَةً مِّنَ الْاَرْضِ هُمْ یُنْشِرُوْنَ(21)

ترجمہ: کنزالایمان کیا انہوں نے زمین میں سے کچھ ایسے خدا بنالئے ہیں کہ وہ کچھ پیدا کرتے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا انہوں نے زمین میں سے کچھ ایسے معبود بنالئے ہیں جومردوں کو زندہ کرتے ہوں ؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَمِ اتَّخَذُوْۤا اٰلِهَةً مِّنَ الْاَرْضِ:کیا انہوں  نے زمین میں  سے کچھ ایسے معبود بنالئے ہیں ۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا کافروں  نے زمین کے جواہر اور معدنیات جیسے سونے چاندی اور پتھر وغیرہ سے کچھ ایسے معبود بنالئے ہیں  جو مُردوں  کو زندہ کرنے کی قدرت رکھتے ہیں  ؟ایسا تو نہیں  ہے اور نہ ہی یہ ہو سکتا ہے کہ جو خو دبے جان ہو وہ کسی کو جان دے سکے، تو پھر ان چیزوں  کو معبود ٹھہرانا اور اِلٰہ قرار دینا کتنا کھلا باطل ہے ۔ معبود وہی ہے جو ہر شے پر قادر ہو اور جو زندگی موت دینے اورنفع نقصان پہنچانے پر ہی قادر نہیں  تو اسے معبود بنانے کو کون سی عقل جائز قرار دے سکتی ہے۔( مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۲۱، ص۷۱۲-۷۱۳، تفسیر کبیر، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۲۱، ۸ / ۱۲۷، ملتقطاً)