banner image

Home ur Surah Al Anbiya ayat 43 Translation Tafsir

اَلْاَ نْبِيَآء

Surah Al Anbiya

HR Background

اَمْ لَهُمْ اٰلِهَةٌ تَمْنَعُهُمْ مِّنْ دُوْنِنَاؕ-لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ نَصْرَ اَنْفُسِهِمْ وَ لَا هُمْ مِّنَّا یُصْحَبُوْنَ(43)

ترجمہ: کنزالایمان کیا ان کے کچھ خدا ہیں جو ان کو ہم سے بچاتے ہیں وہ اپنی ہی جانوں کو نہیں بچاسکتے اور نہ ہماری طرف سے ان کی یاری ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان کیا ان کے کچھ خدا ہیں جو انہیں ہم سے بچالیں گے ؟ وہ اپنی ہی جانوں کی مدد نہیں کرسکتے اور نہ ہی ان کی ہماری طرف سے مدد و حفاظت کی جاتی ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَمْ لَهُمْ اٰلِهَةٌ تَمْنَعُهُمْ مِّنْ دُوْنِنَا:کیا ان کے کچھ خدا ہیں  جو انہیں  ہم سے بچالیں  گے ؟} ارشاد فرمایا کہ کیا ان کافروں  کے خیال میں  ہمارے سوا ان کے کچھ خدا ہیں  جو انہیں  ہم سے بچاتے ہیں  اور ہمارے عذاب سے محفوظ رکھتے ہیں ؟ ایسا تو نہیں  ہے اور اگر وہ اپنے بتوں  کے بارے میں  یہ اعتقاد رکھتے ہیں  تو ان بتوں  کا حال یہ ہے کہ وہ اپنی ہی جانوں  کی مدد نہیں  کرسکتے ،اپنے پوجنے والوں  کو کیا بچا سکیں  گے اور نہ ہی ان کی ہماری طرف سے مدد و حفاظت کی جاتی ہے۔( خازن، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۴۳، ۳ / ۲۷۸، تفسیرکبیر، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۴۳، ۸ / ۱۴۷، ملتقطاً)