banner image

Home ur Surah Al Anbiya ayat 92 Translation Tafsir

اَلْاَ نْبِيَآء

Surah Al Anbiya

HR Background

اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً ﳲ وَّ اَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوْنِ(92)

ترجمہ: کنزالایمان بیشک تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو میری عبادت کرو۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک یہ (اسلام) تمہارا دین ہے ،ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہوں تو تم میری عبادت کرو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ هٰذِهٖۤ اُمَّتُكُمْ:بیشک یہ (اسلام) تمہارا دین ہے۔} ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! بیشک یہ اسلام تمہارا دین ہے اور یہی تمام انبیاءِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا دین ہے، اس کے سوا جتنے اَدیان ہیں  وہ سب باطل ہیں  اور سب کو اسی دین اسلام پر قائم رہنا لازم ہے اور میں  تمہارا رب ہوں ، نہ میرے سوا کوئی دوسرا ربّ ہے نہ میرے دین کے سوا اور کوئی دین ہے تو تم صرف میری عبادت کرو۔(مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۹۲، ص۷۲۶، خازن، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۹۲، ۳ / ۲۹۴، ملتقطاً)