banner image

Home ur Surah Al Ankabut ayat 15 Translation Tafsir

اَلْعَنْـكَبُوْت

Al Ankabut

HR Background

فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَصْحٰبَ السَّفِیْنَةِ وَ جَعَلْنٰهَاۤ اٰیَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ(15)

ترجمہ: کنزالایمان تو ہم نے اُسے اور کشتی والوں کو بچالیا اور اس کشتی کو سارے جہاں کے لیے نشانی کیا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو ہم نے نوح اور کشتی والوں کوبچالیا اور اس کشتی کو سارے جہانوں کے لیے نشانی بنادیا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاَنْجَیْنٰهُ وَ اَصْحٰبَ السَّفِیْنَةِ: تو ہم نے نوح اور کشتی والوں  کوبچالیا۔} ارشاد فرمایاکہ جب حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم پر طوفان کا عذاب آیا تو ہم نے حضرت نوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان لوگوں  کو ڈوبنے سے بچا لیا جو کشتی میں  آپ کے ساتھ سوار تھے اور اس کشتی کو ہم نے سارے جہاں  کے لیے اللہ تعالیٰ کی قدرت پر دلالت کرنے والی نشانی بنادیا تاکہ اس سے وہ اللہ تعالیٰ کی قدرت پر اِستدلال کرسکیں ۔کہا گیا ہے کہ یہ کشتی طویل عرصے تک جودی پہاڑ پر باقی رہی۔( روح البیان، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۱۵، ۶ / ۴۵۶، خازن، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۱۵، ۳ / ۴۴۷، ملتقطاً)