banner image

Home ur Surah Al Ankabut ayat 44 Translation Tafsir

اَلْعَنْـكَبُوْت

Al Ankabut

HR Background

خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ(44)

ترجمہ: کنزالایمان الله نے آسمان اور زمین حق بنائے بیشک اس میں نشانی ہے مسلمانوں کے لیے۔ ترجمہ: کنزالعرفان الله نے آسمان اور زمین حق بنائے، بیشک اس میں ایمان والوں کیلئے نشانی ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّ: اللہ نے آسمان اور زمین حق بنائے۔} یعنی اللہ تعالیٰ نے آسمان اور زمین کو باطل نہیں  بنایا بلکہ حکمت کے تحت بنایا ہے اور بے شک ان دونوں  کی تخلیق میں  مسلمانوں  کے لئے اللہ تعالیٰ کی قدرت، حکمت، اس کی وحدانیّت اور یکتائی پر دلالت کرنے والی نشانی ضرور موجود ہے۔( مدارک، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۴۴، ص۸۹۴، خازن، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۴۴، ۳ / ۴۵۲، ملتقطاً)

            یاد رہے کہ آسمان و زمین کی پیدائش پر غور کرکے اللہ تعالیٰ کی معرفت صرف مومن ہی حاصل کرتے ہیں  اس لئے یہاں  انہیں  کا ذکر ہواکہ اس میں  مومنوں  کیلئے نشانی ہے ورنہ عمومی طور پر یہ سب کے لئے عبرت ہیں ۔