banner image

Home ur Surah Al Ankabut ayat 57 Translation Tafsir

اَلْعَنْـكَبُوْت

Al Ankabut

HR Background

كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِ- ثُمَّ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ(57)

ترجمہ: کنزالایمان ہر جان کو موت کا مز ہ چکھنا ہے پھر ہماری ہی طرف پھروگے۔ ترجمہ: کنزالعرفان ہر جان کو موت کا مز ہ چکھنا ہے پھر ہماری ہی طرف تم پھیرے جاؤگے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِ: ہر جان کو موت کا مز ہ چکھنا ہے۔} ارشاد فرمایا کہ ہر جان کو موت کا مز ہ چکھنا ہے اور اس دارِ فانی کو چھوڑنا ہی ہے ،پھرمرنے کے بعدثواب و عذاب اور اعمال کی جزا کے لئے ہماری ہی طرف تم لوگ پھیرے جاؤگے تو تم پر لازم ہے کہ ہمارے دین پر قائم رہو اور اپنے دین کی حفاظت کے راستے اختیار کرو۔