banner image

Home ur Surah Al Araf ayat 104 Translation Tafsir

اَلْاَعْرَاف

Al Araf

HR Background

وَ قَالَ مُوْسٰى یٰفِرْعَوْنُ اِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ(104)

ترجمہ: کنزالایمان اور موسیٰ نے کہا اے فرعون میں پرور دگا رِ عالم کا رسول ہوں۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور موسیٰ نے فرمایا: اے فرعون! میں ربُّ العالمین کا رسول ہوں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ وَ قَالَ مُوْسٰى یٰفِرْعَوْنُ:اور موسیٰ نے فرمایا: اے فرعون!۔}  جب اللہ تعالیٰ کے حکم سے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام فرعون کے پاس تشریف لے گئے تواسے اللہ تعالیٰ کی رَبُوبِیَّت کا اقرار کرنے اور اس پر ایمان لانے کی دعوت دی اور اس سے فرمایا: میں ربُّ العالمین کی طرف سے تیری جانب اور تیری قوم کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔ (خازن، الاعراف، تحت الآیۃ: ۱۰۴، ۲ / ۱۲۴)

          نوٹ:سورۂ شعراء اور سورۂ طٰہٰ میں اس سے پہلے کا تفصیلی واقعہ مذکورہے۔