banner image

Home ur Surah Al Baqarah ayat 209 Translation Tafsir

اَلْبَقَرَة

Al Baqarah

HR Background

فَاِنْ زَلَلْتُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْكُمُ الْبَیِّنٰتُ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ(209)

ترجمہ: کنزالایمان اور اگر اس کے بعد بھی بَچلو کہ تمہارے پاس روشن حکم آچکے تو جان لو کہ اللہ زبردست حکمت والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگر تم اپنے پاس روشن دلائل آجانے کے بعد بھی لغزش کھاؤ تو جان لو کہ اللہ زبردست حکمت والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاِنْ زَلَلْتُمْ: پھر اگر تم پھسلو۔} اس سے مراد یہ ہے کہ واضح دلیلوں کے باوجود اسلام میں پورے پورے داخل ہونے سے دور رہو اور اسلام کی راہ کے خلاف روش اختیار کرو تو یہ تمہارا سخت جرم ہے۔ علم کے باوجود بے عملی جہالت ہے۔