banner image

Home ur Surah Al Baqarah ayat 242 Translation Tafsir

اَلْبَقَرَة

Al Baqarah

HR Background

وَ لِلْمُطَلَّقٰتِ مَتَاعٌۢ بِالْمَعْرُوْفِؕ-حَقًّا عَلَى الْمُتَّقِیْنَ(241)كَذٰلِكَ یُبَیِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰیٰتِهٖ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ (242)

ترجمہ: کنزالایمان اور طلاق والیوں کے لئے بھی مناسب طور پر نان و نفقہ ہے، یہ واجب ہے پرہیزگاروں پر۔ اللہ یونہی بیان کرتا ہے تمہارے لئے اپنی آیتیں کہ کہیں تمہیں سمجھ ہو۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور طلاق والی عورتوں کے لئے بھی شرعی دستور کے مطابق خرچہ ہے، یہ پرہیزگاروں پر واجب ہے۔ اللہ اسی طرح تمہارے لئے اپنی آیتیں کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم سمجھو ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لِلْمُطَلَّقٰتِ مَتَاعٌ: اور طلاق والی عورتوں کے لئے بھی خرچہ ہے۔}یہاں آیت میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ طلاق کی عدت میں شوہر پر عورت کا نان نفقہ دینا لازم ہے۔(مدارک، البقرۃ، تحت الآیۃ: ۲۴۲، ص۱۲۶)