banner image

Home ur Surah Al Baqarah ayat 244 Translation Tafsir

اَلْبَقَرَة

Al Baqarah

HR Background

وَ قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ(244)

ترجمہ: کنزالایمان اور لڑو اللہ کی راہ میں اور جان لو کہ اللہ سنتا جانتا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اللہ کی راہ میں لڑواور جان لو کہ اللہ سننے والا، جاننے والاہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ:اور اللہ  کی راہ میں لڑو۔} زندگی کی بے ثباتی اور موت کے بیان کے بعد سمجھایا جارہا ہے کہ جب زندگی ایسی ہی ناپائیدار ہے اور کسی بھی صورت موت سے فرار ممکن نہیں توجہاد سے منہ پھیر کر موت سے نہ بھاگو جیسا بنی اسرائیل بھاگے تھے کیونکہ موت سے بھاگنا کام نہیں آتا۔