banner image

Home ur Surah Al Fajr ayat 21 Translation Tafsir

اَلْفَجْر

Al Fajr

HR Background

كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّا(21)

ترجمہ: کنزالایمان ہاں ہاں جب زمین ٹکرا کر پاش پاش کردی جائے۔ ترجمہ: کنزالعرفان ہاں ہاں جب زمین ٹکرا کر ریزہ ریزہ کردی جائے گی۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّا: ہاں  ہاں  جب زمین ٹکرا کر ریزہ ریزہ کردی جائے گی۔} یہاں  سے قیامت آنے پر جو ہولناک واقعات رونما ہوں  گے ان کا بیان کیا گیا ہے چنانچہ وہاں  کے تفصیلی واقعات کتب ِ اَحادیث بلکہ خود قرآنِ پاک میں  موجود ہیں  جیسے سورۂ تکویر، سورۂ انفطار، سورۃ القیامہ ، سورۂ زلزال وغیرہ میں  وہ اَحوال موجود ہیں ۔ یہاں  فرمایا گیا کہ زمین ٹکرا کرپاش پاش کردی جائے گی اور اس پر پہاڑ اور عمارت کسی چیز کا نام و نشان نہ رہے گا، نہ کوئی پہاڑ، نہ غار، نہ عمارت، نہ پلازے، نہ پل نہ کچھ اور یہ سب کچھ پہلے نَفخے کے وقت ہو گاجبکہ دوسرے نَفخہ پر زمین لوہے کی طرح سخت اور میدہ کی روٹی کی طرح چکنی و صاف ہوجائے گی۔