banner image

Home ur Surah Al Fajr ayat 29 Translation Tafsir

اَلْفَجْر

Al Fajr

HR Background

فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْ(29)وَ ادْخُلِیْ جَنَّتِیْ(30)

ترجمہ: کنزالایمان پھر میرے خاص بندوں میں داخل ہو۔ اور میری جنت میں آ۔ ترجمہ: کنزالعرفان پھر میرے خاص بندوں میں داخل ہوجا۔ اور میری جنت میں داخل ہوجا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْ: پھر میرے خاص بندوں  میں  داخل ہوجا۔} نفس ِمُطْمَئِنّہ کو خاص بندگانِ خدا کے گروہ میں  شامل ہوکر جنت میں  داخل ہونے کا فرمایا جائے گا۔ اس آیت میں  نیک لوگوں  کی مَعِیَّت و قرب کی فضیلت بھی ظاہر ہوتی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پہلے اسے نیک بندوں  کی مَعِیَّت میں  جانے کا فرمایا اور پھر جنت میں  داخل ہونے کا فرمایا اور یہ حقیقت ہے کہ نیکوں  کی صحبت اصلاحِ قلب اوردخولِ جنت کا ذریعہ ہے۔