banner image

Home ur Surah Al Fath ayat 22 Translation Tafsir

اَلْفَتْح

Al Fath

HR Background

وَ لَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَوَلَّوُا الْاَدْبَارَ ثُمَّ لَا یَجِدُوْنَ وَلِیًّا وَّ لَا نَصِیْرًا(22)

ترجمہ: کنزالایمان اور اگر کافر تم سے لڑیں تو ضرور تمہارے مقابلہ سے پیٹھ پھیردیں گے پھرنہ کوئی حمایتی پائیں گے نہ مددگار۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اگر کافر تم سے لڑیں گے تو ضرور تمہارے مقابلہ سے پیٹھ پھیردیں گے پھر وہ کوئی حمایتی اور مددگار نہ پائیں گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَوْ قٰتَلَكُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا: اور اگر کافر تم سے لڑیں گے۔} یعنی اہلِ مکہ اگر صلح کرنے کی بجائے جنگ کرتے یا اہلِ خیبرکے حلیف قبیلہ اسد اورقبیلہ غطفان کے لوگ تم سے جنگ کرنے کی ہمت کریں تویہ لوگ تمہارے مقابلے میں ضرور پیٹھ پھیرکربھاگ جا ئیں گے ،تم ہی ان پر غالب آؤ گے اور انہیں شکست ہو گی،پھر وہ اپناکوئی حمایتی اور مددگارنہ پائیں گے۔( خازن، الفتح، تحت الآیۃ: ۲۲، ۴ / ۱۵۴، مدارک، الفتح، تحت الآیۃ: ۲۲، ص۱۱۴۵، ملتقطاً)بعض علماء فرماتے ہیں کہ اگر اب بھی مسلمان صحیح مسلمان ہو کر یعنی صحیح طریقے سے اسلامی احکام پر عمل کر کے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے جنگ کریں تو بدر و حُنَین  کے نظارے نظر آسکتے ہیں ۔