ترجمہ: کنزالایمان
تم فرماؤ کیا یہ بَھلا یا وہ ہمیشگی کے باغ جس کا وعدہ ڈر والوں کو ہے وہ ان کا صلہ اور انجام ہے۔
ترجمہ: کنزالعرفان
تم فرماؤ: کیا یہ (عذابِ جہنم) بہتر ہے یا وہ ہمیشہ رہنے کا باغ جس کاڈرنے والوں کو وعدہ دیا گیا ہے، وہ باغ ان کے لئے بدلہ اور لوٹنے کی جگہ ہے۔
تفسیر: صراط الجنان
{قُلْ: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب!صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ ان سے فرمائیں
کہ کیا جہنم کا عذاب اور ا س کی ہولناکیاں جن کا ذکر کیا گیا،یہ بہتر
ہیں یا وہ ہمیشہ رہنے کا باغ جس کا اللہ تعالیٰ
کی نافرمانی کے عذاب سے ڈرنے والوں کو وعدہ دیا گیا ہے، وہ باغ اللہ تعالیٰ کے علم میں اور اس کے کرم کے مطابق ان کے لئے اعمال کا
بدلہ اور وہ جگہ ہے جس کی طرف یہ لوٹ کر جائیں گے۔( جلالین، الفرقان، تحت
الآیۃ: ۱۵، ص۳۰۳، روح البیان، الفرقان،
تحت الآیۃ: ۱۵، ۶ / ۱۹۵-۱۹۶، ملتقطاً)
سورت کا تعارف
سورۂ
فرقان کا تعارف
مقامِ نزول:
سورہ ٔفرقان مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی ہے۔( خازن، تفسیر سورۃ
الفرقان، ۳ / ۳۶۵)
رکوع اورآیات
کی تعداد:
اس میں 6 رکوع اور 77آیتیں ہیں ۔
’’فرقان ‘‘نام رکھنے کی
وجہ :
ا س سورت کی پہلی آیت میں لفظ ’’اَلْفُرْقَانَ‘‘ مذکور ہے، اس مناسبت سے ا س سورت کا نام ’’سورۂ فرقان‘‘ رکھا گیا
ہے۔
مضامین
سورۂ فرقان کے مضامین:
ا س سورت کا مرکزی مضمون
یہ ہے کہ ا س میں اللہتعالیٰ نے توحید، نبوت
اور قیامت کے احوال کے بارے میں بیان فرمایا، نیز اس میں یہ مضامین
بیان کئے گئے ہیں ۔
(1)…اس سورت کی ابتداء
میں اللہتعالیٰ کی تعریف و ثنا،اس
کی عظمت و شان، اولاد اور شریک سے رب تعالیٰ کے پاک ہونے کو بیان کیا گیا۔
(2)… بتوں کے
مجبور اور بے بس ہونے کو واضح کیاگیا۔
(3)…قرآنِ پاک پر اور
نبی کریمصَلَّیاللہتَعَالٰیعَلَیْہِوَاٰلِہٖ وَسَلَّمَپر کفار کے اعتراضات ذکر کر کے ان کا رَد کیاگیا۔
(4)…قیامت کے دن کو
جھٹلانے والے کافروں کی ہولناک سزا بیان کی گئی۔
(5)…مرنے کے بعد دوبارہ
زندہ کئے جانے،کفار کے اعمال ضائع جانے اور شرک کرنے کی وجہ سے ان کے نادم ہونے کو
بیان کیاگیا۔
(6)…نبی کریمصَلَّیاللہتَعَالٰیعَلَیْہِوَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی تسلی کے لئے حضرت موسیٰعَلَیْہِالصَّلٰوۃُوَالسَّلَامکی
قوم، حضرت نوحعَلَیْہِالصَّلٰوۃُوَالسَّلَامکی
قوم،عاد،ثمود، اَصحابُ الرَّس اور حضرت لوطعَلَیْہِالصَّلٰوۃُوَالسَّلَامکی قوم کے واقعات بیان
کئے گئے کہ ان لوگوں نے بھی اپنے انبیاءعَلَیْہِمُالصَّلٰوۃُوَالسَّلَامکو بہت ستایا اور اذیتیں دیں ،انہیں جھٹلایا اور ان کی
نافرمانیاں کیں اس لئے آپصَلَّیاللہتَعَالٰیعَلَیْہِوَاٰلِہٖ وَسَلَّمَاپنی
قوم کے کفار کے جھٹلانے سے غمزدہ نہ ہوں یہ کفار کا پُرانا دستور ہے۔
(7)…اللہتعالیٰ کی مختلف مصنوعات سے اس کی وحدانیت اور
قدرت پر دلائل قائم کئے گئے۔
(8)…اللہتعالیٰ پر تَوَکُّل کرنے والے اور اس کی راہ
میں تکلیفیں برداشت کرنے والے مؤمنین کی تعریف بیان کی گئی اور یہ
بتایا گیا ہے کہ جھٹلانے والوں پر عنقریب عذاب نازل ہو گا۔
مناسبت
سورۂ نور
کے ساتھ مناسبت:
سورۂ فرقان کی اپنے سے ما قبل سورت ’’نور‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ
سورۂ نور کے آخر میں بیان کیاگیا کہ
زمین و آسمان اور ان میں موجود تمام چیزوں
کا مالک اللہ تعالیٰ ہے اور سورۂ فرقان
کی ابتداء میں زمین و آسمان کے مالک رب
تعالیٰ کی عظمت و شان بیان کی گئی کہ وہ اولاد سے پاک ہے اور اس کی ملکیت میں اس کا کوئی شریک نہیں ۔نیز سورۂ نور میں تین طرح کے دلائل سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کو ثابت
کیا گیا(1)آسمان اور زمین کے احوال سے۔ (2)بارش نازل ہونے، اولے برسنے اور برف باری ہونے سے۔(3)حیوانات کے احوال سے،جبکہ سورۂ فرقان میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر دلالت
کرنے والی تمام مخلوقات کو بیان کیاگیا ہے جیسے سائے کا پھیلنا،دن اوررات، ہوا اور
پانی،جانور اور انسان،سمندروں کا بہنا،
انسان کی پیدائش،نسبی اور سُسرالی رشتوں کا تَقَرُّر،6دن میں زمین و آسمان کی پیدائش، عرش پر اِستواء،
آسمانوں میں بُروج،سورج چاند اور اسی طرح کی دیگر چیزیں بیان کی گئیں ہیں جو
کہ اللہ تعالیٰ کے واحد و یکتا ہونے پر دلالت کرتی ہیں ۔