banner image

Home ur Surah Al Furqan ayat 18 Translation Tafsir

اَلْفُرْقَان

Al Furqan

HR Background

قَالُوْا سُبْحٰنَكَ مَا كَانَ یَنْۢبَغِیْ لَنَاۤ اَنْ نَّتَّخِذَ مِنْ دُوْنِكَ مِنْ اَوْلِیَآءَ وَ لٰـكِنْ مَّتَّعْتَهُمْ وَ اٰبَآءَهُمْ حَتّٰى نَسُوا الذِّكْرَۚ-وَ كَانُوْا قَوْمًۢا بُوْرًا(18)

ترجمہ: کنزالایمان وہ عرض کریں گے پاکی ہے تجھ کو ہمیں سزاوار نہ تھا کہ تیرے سوا کسی اور کو مولیٰ بنائیں لیکن تو نے انہیں اور ان کے باپ داداؤں کو برتنے دیا یہاں تک کہ وہ تیری یاد بھول گئے اور یہ لوگ تھے ہی ہلاک ہونے والے۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہ عرض کریں گے:(اے اللہ!) تو پاک ہے، ہمارے لئے ہر گز جائز نہیں تھا کہ ہم تیرے سوا کسی اور کومددگاربنائیں لیکن تو نے انہیں اور ان کے باپ داداؤں کو فائدہ اُٹھانے دیا یہاں تک کہ انہوں نے (تیری) یاد کو بھلا دیا اور یہ لوگ ہلاک ہونے والے ہی تھے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالُوْا: وہ عرض کریں  گے۔} یعنی وہ باطل معبود عرض کریں  گے :اے اللّٰہ! عَزَّوَجَلَّ، تو ا س سے پاک ہے کہ کوئی تیرا شریک ہو، خودہمارے لئے ہر گز جائز نہیں  تھا کہ ہم تیرے سوا کسی اور کومددگاربنائیں  تو کیا ہم کسی دوسرے کو تیرے غیر کو معبود بنانے کا حکم دے سکتے تھے؟ ہم تیرے بندے ہیں ،لیکن تو نے انہیں  اور ان کے باپ داداؤں  کو دنیاسے فائدہ اُٹھانے کا موقع دیا اور انہیں  اموال، اولاد، لمبی عمر، صحت و سلامتی عنایت کی یہاں  تک کہ یہ غفلت میں  پڑے اورانہوں  نے تیری یاد کو بھلا دیا اور تیری نعمتوں  کو یاد کرنا اور تیری آیتوں  میں  غورو تَدَبُّر کرنا چھوڑ دیا اور انہوں  نے اپنے بُرے اختیار کی وجہ سے ہدایت کے اسباب کو گمراہی اور سرکشی کا ذریعہ بنا لیا اور یہ لوگ تیری اَزَلی قَضَا میں  ہلاک ہونے والے ہی تھے۔( خازن، الفرقان، تحت الآیۃ: ۱۸، ۳ / ۳۶۸-۳۶۹، مدارک، الفرقان، تحت الآیۃ: ۱۸، ۷۹۷-۷۹۸، روح البیان، الفرقان، تحت الآیۃ: ۱۸، ۶ / ۱۹۷، ملتقطاً)