banner image

Home ur Surah Al Furqan ayat 25 Translation Tafsir

اَلْفُرْقَان

Al Furqan

HR Background

وَ یَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالْغَمَامِ وَ نُزِّلَ الْمَلٰٓىٕكَةُ تَنْزِیْلًا(25)

ترجمہ: کنزالایمان اور جس دن پھٹ جائے گا آسمان بادلوں سے اور فرشتے اُتارے جائیں گے پوری طرح۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور جس دن آسمان بادلوں سمیت پھٹ جائے گا اور فرشتے پوری طرح اتارے جائیں گے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ یَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالْغَمَامِ: اور جس دن آسمان بادلوں  سمیت پھٹ جائے گا۔} حضرت عبداللہ بن عباس  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں : ’’(جب قیامت قائم ہو گی تو اس دن) پہلے آسمانِ دنیا پھٹے گا اور وہاں  کے رہنے والے فرشتے زمین پر اتریں  گے اور ان کی تعداد زمین کے جن و اِنس سب سے زیادہ ہو گی، پھر دوسرا آسمان پھٹے گا اوروہا ں  کے رہنے والے فرشتے اتریں  گے، وہ آسمانِ دنیا کے رہنے والوں  سے اور جن واِنس سب سے زیادہ ہیں ، اسی طرح آسمان پھٹتے جائیں  گے اور ہر آسمان والوں  کی تعداد اپنے ماتحتوں  سے زیادہ ہے یہاں  تک کہ ساتواں  آسمان پھٹے گا، پھر کرّوبین (یعنی فرشتوں  کے سردار) اتریں  گے، پھر عرش اٹھانے والے فرشتے اتریں  گے۔( خازن، الفرقان، تحت الآیۃ: ۲۵، ۳ / ۳۷۰)