banner image

Home ur Surah Al Ghashiyah ayat 22 Translation Tafsir

اَلْغَاشِيَة

Al Ghashiyah

HR Background

لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍ(22)

ترجمہ: کنزالایمان تم کچھ ان پر کڑ وڑا نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم کچھ ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{لَسْتَ عَلَیْهِمْ بِمُصَۜیْطِرٍ: تم کچھ ان پر زبردستی کرنے والے نہیں  ہو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ، آپ کی یہ ذمہ داری نہیں  کہ آپ انہیں  مسلمان کرکے ہی چھوڑیں بلکہ اللّٰہ تعالیٰ کا پیغام احسن طریقے سے پہنچا دینا آپ کا کام ہے ۔ اس کے بعد اگر سارے لو گ کافر رہیں تو آپ کا کچھ نہیں  بگڑتاجیسے اگرسورج سے کوئی روشنی نہ لے یا بادل سے فیض نہ لے تو اس سے سورج یا بادل کا نقصان نہیں  ہے۔ یا آیت کا یہ مطلب ہے کہ آپ انہیں  جَبراً مسلمان نہ کریں  بلکہ اسلام کی تعلیمات پہنچا کر قبول کرنے یانہ کرنے کا اختیار ان پر چھوڑ دیں ۔