Home ≫ ur ≫ Surah Al Hadid ≫ ayat 1 ≫ Translation ≫ Tafsir
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(1)
تفسیر: صراط الجنان
{سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ: اللہ کی پاکی بیان کی ہر اس چیز نے جو آسمانوں اور زمین میں ہے۔}اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جو کچھ زمین و آسمانوں میں ہے چاہے وہ جاندار ہو یا بے جان،سب زبانِ حال اور زبانِ قال سے اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتے ہیں یعنی یہ کہ وہ اللہ ذات میں ،صفات میں ،اَفعال میں اور اَحکام میں ہر نقص و عیب سے پاک ہے اوراس کے رب ہونے کا اقرار کرتے اور ا س کی اطاعت کا یقین رکھتے ہیں اور وہی اللہ عَزَّوَجَلَّ غالب اور کامل قدرت والا اور اپنے تمام افعال میں حکمت والا ہے۔(تفسیر کبیر ، الحدید ، تحت الآیۃ : ۱، ۱۰ / ۴۴۱ ، تفسیر طبری، الحدید، تحت الآیۃ: ۱، ۱۱ / ۶۶۹، خازن، الحدید، تحت الآیۃ: ۱، ۴ / ۲۲۶، ملتقطاً)