banner image

Home ur Surah Al Hadid ayat 19 Translation Tafsir

اَلْحَدِيْد

Hadid

HR Background

وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖۤ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الصِّدِّیْقُوْنَ ﳓ وَ الشُّهَدَآءُ عِنْدَ رَبِّهِمْؕ-لَهُمْ اَجْرُهُمْ وَ نُوْرُهُمْؕ-وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ(19)

ترجمہ: کنزالایمان اور وہ جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائیں وہی ہیں کامل سچے اور اَوروں پر گواہ اپنے رب کے یہاں ان کے لیے ان کا ثواب اور اُن کا نور ہے اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتیں جھٹلائیں وہ دوزخی ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور وہ جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائیں وہی اپنے رب کے نزدیک صدّیق اور گواہ ہیں ۔ان کے لیے ان کا ثواب ہے اور ان کا نور ہے اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتیں جھٹلائیں وہ دوزخی ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ: اور وہ جو اللہ اور اس کے سب رسولوں  پر ایمان لائیں ۔} اس سے پہلی آیات میں  اللہ تعالیٰ نے ایمان والوں  اور منافقوں  کا حال بیان فرمایا اور اس آیت میں  ایمان والوں  اور کافروں  کا حال بیان فرمایا ہے۔چنانچہ ارشاد فرمایا کہ وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ اور اس کے سب رسولوں  پر ایمان لائیں  ،ان کا اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک مقام یہ ہے کہ وہی کامل سچے اور گزری ہوئی امتوں  میں  سے جھٹلانے والوں  پر اللہ تعالیٰ کے گواہ ہیں  ۔ان کے لیے ان کے نیک عمل کا وہ ثواب ہے جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اور ان کا وہ نور ہے جو حشر میں  ان کے ساتھ ہوگا اور جنہوں  نے کفر کیا اور ہماری قدرت و وحدانیَّت  پر دلالت کرنے والی آیتیں  جھٹلائیں  وہ دوزخی ہیں۔(تفسیرکبیر، الحدید، تحت الآیۃ: ۱۹، ۱۰ / ۴۶۲، جلالین، الحدید، تحت الآیۃ: ۱۹، ص۴۵۰، خازن، الحدید، تحت الآیۃ: ۱۹، ۴ / ۲۳۰، ملتقطاً)