banner image

Home ur Surah Al Hadid ayat 8 Translation Tafsir

اَلْحَدِيْد

Hadid

HR Background

وَ مَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِۚ-وَ الرَّسُوْلُ یَدْعُوْكُمْ لِتُؤْمِنُوْا بِرَبِّكُمْ وَ قَدْ اَخَذَ مِیْثَاقَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(8)

ترجمہ: کنزالایمان اور تمہیں کیا ہے کہ اللہ پر ایمان نہ لاؤ حالانکہ یہ رسول تمہیں بلارہے ہیں کہ اپنے ر ب پر ایمان لاؤ اور بیشک وہ تم سے پہلے ہی عہد لے چکا ہے اگر تمہیں یقین ہو ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور(اے لوگو!) تمہیں کیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہ لاؤحالانکہ رسول تمہیں بلارہے ہیں کہ اپنے رب پر ایمان لاؤ اور بیشک اللہ تم سے عہد لے چکا ہے۔ اگر تم یقین رکھتے ہو۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ مَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ: اور تمہیں  کیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہ لاؤ۔} ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! تمہیں  کیا ہوا ہے کہ تم اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں  لا رہے حالانکہ اللہ تعالیٰ کے رسول تمہیں  بلارہے ہیں  کہ تم اپنے ر ب تعالیٰ کی وحدانیَّت   کا اقرار کر کے اس پر ایمان لاؤ اور وہ تمہارے سامنے (اللہ تعالیٰ کی وحدانیَّت اور اپنی رسالت کی) دلیلیں  پیش کررہے ہیں  اور اللہ تعالیٰ کی کتاب سنارہے ہیں ، اب تمہیں  ایمان قبول کرنے سے کیا عذر ہوسکتا ہے اور بیشک اللہ تعالیٰ تم سے اس وقت عہد لے چکا ہے جب اس نے تمہیں  حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی پشت سے نکالا تھا کہ اللہ تعالیٰ تمہارا رب ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اگر تم اس عہد پریقین رکھتے ہوتو ایمان لے آؤ۔( تفسیر طبری، الحدید، تحت الآیۃ: ۸، ۱۱ / ۶۷۲، خازن، الحدید، تحت الآیۃ: ۸، ۴ / ۲۲۷، ملتقطاً)