banner image

Home ur Surah Al Hashr ayat 20 Translation Tafsir

اَلْحَشْر

Al Hashr

HR Background

لَا یَسْتَوِیْۤ اَصْحٰبُ النَّارِ وَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِؕ-اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَآىٕزُوْنَ(20)

ترجمہ: کنزالایمان دوزخ والے اور جنت والے برابر نہیں جنت والے ہی مراد کو پہنچے۔ ترجمہ: کنزالعرفان دوزخ والے اور جنت والے برابر نہیں ، جنت والے ہی کامیاب ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{لَا یَسْتَوِیْۤ اَصْحٰبُ النَّارِ وَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ: دوزخ والے اور جنت والے برابر نہیں ۔} یعنی جہنم والے جن کے لئے دائمی عذاب ہے اور جنت والے جن کیلئے ہمیشہ کا عیش اور سَرمَدی راحت ہے،یہ دونوں  برابر نہیں  بلکہ جنت والے ہی کامیاب ہیں  کہ انہوں  نے اپنی زندگی اللّٰہ تعالیٰ کی رضا میں  گزاری اور آخرت میں  اس کی نعمتوں  کے مستحق ہوئے جبکہ کفار دونوں  جگہ نقصان میں  رہے۔