banner image

Home ur Surah Al Hashr ayat 22 Translation Tafsir

اَلْحَشْر

Al Hashr

HR Background

هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِۚ-هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ(22)

ترجمہ: کنزالایمان وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہر نہاں و عیاں کا جاننے والا وہی ہے بڑا مہربان رحمت والا۔ ترجمہ: کنزالعرفان وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، ہر غیب اور ظاہر کا جاننے والاہے، وہی نہایت مہربان، بہت رحمت والاہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ: وہی اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔} اس سے پہلی آیت میں  قرآنِ مجید کی عظمت و شان بیان کی گئی اور اس آیت سے اللّٰہ تعالیٰ اپنی عظمت و شان بیان فرما رہاہے کہ وہی اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں  اور ا س کی شان یہ ہے کہ وہ ظاہر اور پوشیدہ نیز موجود و معدوم سب کو جانتا ہے اور وہی بڑا مہربان رحمت والاہے۔