banner image

Home ur Surah Al Hijr ayat 21 Translation Tafsir

اَلْحِجْر

Al Hijr

HR Background

وَ اِنْ مِّنْ شَیْءٍ اِلَّا عِنْدَنَا خَزَآىٕنُهٗ٘-وَ مَا نُنَزِّلُهٗۤ اِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ(21)

ترجمہ: کنزالایمان اور کوئی چیز نہیں جس کے ہمارے پاس خزانے نہ ہوں اور ہم اسے نہیں اتارتے مگر ایک معلوم اندازے سے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ہمارے پاس ہر چیز کے خزانے ہیں اور ہم اسے ایک معلوم اندازے سے ہی اتارتے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِنْ مِّنْ شَیْءٍ اِلَّا عِنْدَنَا خَزَآىٕنُهٗ:اور ہمارے پاس ہر چیز کے خزانے ہیں ۔} اس آیت میں  شے سے مراد ہر وہ چیز ہے جو ممکن ہو اور خزانے سے مراد قدرت اور اختیار ہے۔آیت کا خلاصۂ کلام یہ ہے کہ تمام مُمکِنات اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کے تحت داخل اور اس کی مِلک میں  ہیں ، وہ انہیں جیسے چاہے عدم سے وجود میں  لے آئے اور ممکنات میں  سے جس چیز کو اللّٰہ تعالیٰ وجود عطا فرماتا ہے اسے اپنی حکمت اور مَشِیّت کے تقاضے کے مطابق مُعَیّن مقدار کے ساتھ وجود عطا فرماتا ہے۔ (ابو سعود، الحجر، تحت الآیۃ: ۲۱، ۳ / ۲۲۰، تفسیرکبیر، الحجر، تحت الآیۃ: ۲۱، ۷ / ۱۳۴، ملتقطاً)