banner image

Home ur Surah Al Hijr ayat 25 Translation Tafsir

اَلْحِجْر

Al Hijr

HR Background

وَ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَحْشُرُهُمْؕ-اِنَّهٗ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ(25)

ترجمہ: کنزالایمان اور بیشک تمہارا رب ہی انہیں قیامت میں اٹھائے گا بیشک وہی علم و حکمت والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک تمہارا رب ہی انہیں اٹھائے گا بیشک وہی علم والا، حکمت والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ یَحْشُرُهُمْ:اور بیشک تمہارا رب ہی انہیں  اٹھائے گا۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ سب لوگوں  پرموت طاری فرمائے گا پھر اوّلین و آخرین سب لوگوں  کو قیامت میں  اسی حال پر اٹھائے گا جس پر وہ مرے ہوں  گے۔ (خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۲۵، ۳ / ۱۰۰۔) حدیث پاک میں  بھی یہ چیز بیان کی گئی ہے چنانچہ حضرت جابر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’ہر بندہ اسی حال پر اٹھایا جائے گا جس پر اسے موت آئی ہو گی۔(مسلم، کتاب الجنّۃ وصفۃ نعیمہا واہلہا، باب الامر بحسن الظنّ باللّٰہ تعالی عند الموت: ص۱۵۳۸، الحدیث: ۸۳ (۲۸۷۸))