banner image

Home ur Surah Al Imran ayat 131 Translation Tafsir

اٰلِ عِمْرَان

Al Imran

HR Background

وَ  اتَّقُوا  النَّارَ  الَّتِیْۤ  اُعِدَّتْ  لِلْكٰفِرِیْنَ(131)

ترجمہ: کنزالایمان اور اس آگ سے بچو جو کافروں کے لئے تیار رکھی ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اس آگ سے بچو جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ  اتَّقُوا  النَّارَ : اور اس آگ سے بچو۔} حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے فرمایا: اس آیت میں ایمانداروں کو تہدید (دھمکی) ہے کہ سود وغیرہ جو چیزیں اللہ عَزَّوَجَلَّ نے حرام فرمائی ہیں ان کو حلال نہ جانیں کیونکہ حرام قطعی کو حلال جاننا کفر ہے۔(خازن، اٰل عمران، تحت الآیۃ: ۱۳۱، ۱ / ۳۰۰)