banner image

Home ur Surah Al Imran ayat 141 Translation Tafsir

اٰلِ عِمْرَان

Al Imran

HR Background

وَ  لِیُمَحِّصَ   اللّٰهُ  الَّذِیْنَ  اٰمَنُوْا  وَ  یَمْحَقَ  الْكٰفِرِیْنَ(141)

ترجمہ: کنزالایمان اور اس لئے کہ اللہ مسلمانوں کا نکھار کردے اور کافروں کو مٹادے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور اس لئے کہ اللہ مسلمانوں کو نکھاردے اور کافروں کو مٹادے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ  لِیُمَحِّصَ   اللّٰهُ : اوراس لئے کہ اللہ  نکھار دے۔} کافروں سے جہاد کی ایک اور حکمت بیان کی جارہی ہے کہ کافروں سے جو مسلمانوں کو تکلیفیں پہنچتی ہیں وہ تو مسلمانوں کے لئے شہادت اورپاکیزگی کا ذریعہ بنتی ہیں جبکہ مسلمان جن کفار کو قتل کرتے ہیں تو یہ کفار کی بربادی کا ذریعہ بنتا ہے۔