banner image

Home ur Surah Al Imran ayat 150 Translation Tafsir

اٰلِ عِمْرَان

Al Imran

HR Background

بَلِ  اللّٰهُ  مَوْلٰىكُمْۚ-وَ  هُوَ  خَیْرُ  النّٰصِرِیْنَ(150)

ترجمہ: کنزالایمان بلکہ اللہ تمہارا مولا ہے اور وہ سب سے بہتر مددگار۔ ترجمہ: کنزالعرفان بلکہ اللہ ہی تمہارا مدد گارہے اور وہی سب سے بہترین مددگارہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{بَلِ  اللّٰهُ  مَوْلٰىكُمْ: بلکہ اللہ ہی تمہارا مدد گارہے۔} کافروں کی بات ماننے سے روکنے کے بعد فرمایا کہ یاد رکھو کہ یہ  کافر تمہارے مددگار نہیں بلکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی تمہارا مدد گارہے اور وہی سب سے بہترین مددگار ہے، لہٰذا تم اس کی اطاعت کرو کیونکہ ہر ایک اپنے مولا کی اطاعت کرتا ہے توجب اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہارا مولا ہے تو تم اسی کی اطاعت کرو۔