banner image

Home ur Surah Al Insan ayat 19 Translation Tafsir

اَلدَّهْر (اَلْاِنْسَان)

Al Insan

HR Background

وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۚ-اِذَا رَاَیْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنْثُوْرًا(19)

ترجمہ: کنزالایمان اور ان کے آس پاس خدمت میں پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے جب تو انھیں دیکھے تو انھیں سمجھے کہ موتی ہیں بکھیرے ہوئے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور ان کے آس پاس ہمیشہ رہنے والے لڑکے (خدمت کیلئے) پھریں گے جب تو انہیں دیکھے گا تو تُو انہیں بکھرے ہوئے موتی سمجھے گا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَ: اور ان کے آس پاس ہمیشہ رہنے والے لڑکے پھریں  گے۔} ارشاد فرمایا کہ اور ان نیک بندوں  کے آس پاس ہمیشہ رہنے والے لڑکے خدمت کیلئے پھریں  گے ، وہ لڑکے نہ کبھی مریں  گے، نہ بوڑھے ہوں  گے ،نہ اُن میں  کوئی تبدیلی آئے گی اور نہ وہ خدمت کرنے سے اُکتائیں  گے اور ان کے حُسن کا یہ عالَم ہوگا کہ جب تو انہیں  دیکھے گا تو تُوانہیں ایسے سمجھے گا جس طرح صاف شفاف فرش پر چمکیلے موتی بکھرے ہوئے ہوں  ۔ اس حسن اورپاکیزگی کے ساتھ جنتی لڑکے خدمت میں  مشغول ہوں  گے۔( خازن، الانسان، تحت الآیۃ: ۱۹، ۴ / ۳۴۱، روح البیان، الانسان، تحت الآیۃ: ۱۹، ۱۰ / ۲۷۳، ملتقطاً)