banner image

Home ur Surah Al Insan ayat 4 Translation Tafsir

اَلدَّهْر (اَلْاِنْسَان)

Al Insan

HR Background

اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَلٰسِلَاۡ وَ اَغْلٰلًا وَّ سَعِیْرًا(4)

ترجمہ: کنزالایمان بے شک ہم نے کافروں کے لیے تیار کر رکھی ہیں زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی آگ۔ ترجمہ: کنزالعرفان بیشک ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ: بیشک ہم نے کافروں  کے لیے تیار کر رکھی ہیں ۔} اس سے پہلی آیت میں  کافروں  اور ایمان والوں  کا ذکر کیا اور اس آیت میں  وہ چیزیں  بیان کی جارہی ہیں  جو کافروں  کے لئے تیار کی گئی ہیں ،چنانچہ ارشاد فرمایا کہ بیشک ہم نے آخرت میں  کافروں  کے لیے زنجیریں  تیار کر رکھی ہیں  جن سے باندھ کر انہیں  دوزخ میں  گھسیٹا جائے گا اور ان کے لئے طَوق تیار کر رکھے ہیں  جوان کے گلوں  میں  ڈالے جائیں  گے اور ان کے لئے بھڑکتی آگ تیار کر رکھی ہے جس میں  انہیں  جلایا جائے گا۔( مدارک، الانسان، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۳۰۵، جلالین، الانسان، تحت الآیۃ: ۴، ص۴۸۳، ملتقطاً)