banner image

Home ur Surah Al Isra ayat 48 Translation Tafsir

بَنِیْٓ اِسْرَآءِیْل (اَلْاَسْرَاء)

Al Isra

HR Background

اُنْظُرْ كَیْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا یَسْتَطِیْعُوْنَ سَبِیْلًا(48)

ترجمہ: کنزالایمان دیکھو انہوں نے تمہیں کیسی تشبیہیں دیں تو گمراہ ہوئے کہ راہ نہیں پاسکتے۔ ترجمہ: کنزالعرفان دیکھو! انہوں نے تمہارے لئے کیسی مثالیں بیان کی ہیں تو یہ گمراہ ہوئے پس یہ راستہ پانے کی طاقت نہیں رکھتے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{اُنْظُرْ: دیکھو!} ارشاد فرمایا کہ یہ کفار حضور اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کیلئے کیسی باتیں  کہتے ہیں  کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ناقص صفات کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں  جیسے جادوگر، کاہن وغیرہ کے ساتھ۔( بیضاوی، بنی اسرائیل، تحت الآیۃ: ۴۸،۳ / ۴۵۰، ملخصاً)

حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی کسی صفت کو کسی گھٹیا چیز کے ساتھ تشبیہ دینا کفر ہے:

            اس سے معلوم ہوا کہ حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یا آپ کی کسی صفت کو کسی گھٹیا چیز کے ساتھ تشبیہ دینا کفر ہے، جیسے سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے علمِ مبارک کومَعَاذَاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کوئی جانوروں  کے علم سے تشبیہ دے تو یقینا ایسا شخص تَوہین کا مُرتکب ہے۔