banner image

Home ur Surah Al Jasia ayat 34 Translation Tafsir

اَلْجَاثِيَة

Surah Al Jasia

HR Background

وَ قِیْلَ الْیَوْمَ نَنْسٰىكُمْ كَمَا نَسِیْتُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَا وَ مَاْوٰىكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِّنْ نّٰصِرِیْنَ(34)

ترجمہ: کنزالایمان اور فرمایا جائے گا آج ہم تمہیں چھوڑدیں گے جیسے تم اپنے اس دن کے ملنے کو بھولے ہوئے تھے اور تمہارا ٹھکانا آ گ ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور فرمایا جائے گا: آج ہم تمہیں چھوڑدیں گے جیسے تم نے اپنے اس دن کے ملنے کو بھلایا ہوا تھا اور تمہارا ٹھکانہ آ گ ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ قِیْلَ: اور فرمایا جائے گا۔} ارشاد فرمایا کہ ان کافروں  سے قیامت کے دن فرمایا جائے گا :آج ہم تمہیں  جہنم کے عذاب میں  اسی طرح چھوڑ دیں  گے جس طرح تم نے دنیا میں  ایمان قبول کرنے اور ا س دن کی ملاقات کے لئے عمل کرنے کو چھوڑا ہوا تھا ، تمہارا ٹھکانہ جہنم کی آ گ ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں  جو تمہیں  اس عذاب سے بچاسکے۔( خازن، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۴، ۴ / ۱۲۱، جلالین، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۴، ص۴۱۵، ملتقطاً)