banner image

Home ur Surah Al Jasia ayat 36 Translation Tafsir

اَلْجَاثِيَة

Surah Al Jasia

HR Background

فَلِلّٰهِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَ رَبِّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(36)وَ لَهُ الْكِبْرِیَآءُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(37)

ترجمہ: کنزالایمان تو اللہ ہی کے لیے سب خوبیاں ہیں آسمانوں کا رب اور زمین کا رب اور سارے جہاں کا رب۔ اور اسی کے لیے بڑائی ہے آسمانوں اور زمین میں اور وہی عزت و حکمت والا ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو اللہ ہی کے لئے سب خوبیاں ہیں جو آسمانوں کا رب اور زمین کا رب ، سارے جہان کارب ہے۔ اور آسمانوں اور زمین میں اسی کے لئے بڑائی ہے اور وہی عزت و الا،حکمت والا ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَلِلّٰهِ الْحَمْدُ: تو اللہ ہی کے لئے سب خوبیاں  ہیں ۔} اس کا معنی یہ ہے کہ تم اس اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حمد بیان کرو جو تمہارا رب ہے،آسمانوں  اور زمینوں  میں  موجود تمام چیزوں  کا اور سارے جہاں  کا رب ہے کیونکہ جس کی ربوبیت ایسی عام ہو تو اس کی حمد و ثنا کرنا ہر اس چیز پر لازم ہے جس کا وہ رب ہے۔( مدارک، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۶، ص۱۱۲۲)

{وَ لَهُ الْكِبْرِیَآءُ: اسی کے لئے بڑائی ہے۔} یعنی اللہ تعالیٰ کی بڑائی بیان کرو کیونکہ آسمانوں  اور زمین میں  ا س کی عظمت، قدرت،سلطنت اور بڑائی کے آثار ظاہر ہیں  اور وہی عزت والا،حکمت والا ہے۔( مدارک، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۷، ص۱۱۲۲، روح البیان، الجاثیۃ، تحت الآیۃ: ۳۷، ۸ / ۴۵۹، ملتقطاً)