banner image

Home ur Surah Al Jin ayat 28 Translation Tafsir

اَلْجِنّ

Al Jin

HR Background

لِّیَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمْ وَ اَحَاطَ بِمَا لَدَیْهِمْ وَ اَحْصٰى كُلَّ شَیْءٍ عَدَدًا(28)

ترجمہ: کنزالایمان تا کہ دیکھ لے کہ انھوں نے اپنے رب کے پیام پہنچا دئیے اور جو کچھ ان کے پاس سب اس کے علم میں ہے اور اس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان تا کہ اللہ دیکھ لے کہ بیشک انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دئیے ہیں اور اللہ نے وہ سب کچھ گھیر رکھا ہے جو ان کے پاس ہے اور اس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{لِیَعْلَمَ: تا کہ دیکھ لے۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ کے پسندیدہ رسولوں  کی ہر طر ف فرشتوں  کا یہ پہرہ اس لئے لگایا جاتا ہے تا کہ اللّٰہ تعالیٰ دیکھ لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات اِختلاط سے محفوظ رکھ کر پہنچا دئیے ہیں  اور اللّٰہ تعالیٰ کووہ سب کچھ معلوم ہے جو ان رسولوں  اور فرشتوں  کے پاس ہے تو ان کے اُمور میں  سے کوئی چیز بھی اللّٰہ تعالیٰ سے مخفی نہیں  اور اس نے اپنی پیدا کی ہوئی ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے ۔( روح البیان، الجن، تحت الآیۃ: ۲۸، ۱۰ / ۲۰۲، خازن، الجن، تحت الآیۃ: ۲۸، ۴ / ۳۲۰، ملتقطاً)