banner image

Home ur Surah Al Kahf ayat 54 Translation Tafsir

اَلْـكَهْف

Al Kahf

HR Background

وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لِلنَّاسِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍؕ-وَ كَانَ الْاِنْسَانُ اَكْثَرَ شَیْءٍ جَدَلًا(54)

ترجمہ: کنزالایمان اور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثل طرح طرح بیان فرمائی اور آدمی ہر چیز سے بڑھ کر جھگڑالو ہے۔ ترجمہ: کنزالعرفان اور بیشک ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثال طرح طرح سے بیان فرمائی اور انسان ہرچیز سے بڑھ کر جھگڑا لو ہے۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ: اس قرآن میں ۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے اس قرآن میں  ہر قسم کی مثال مختلف انداز سے بیان فرمائی  تاکہ لوگ انہیں  سمجھیں  اور نصیحت حاصل کریں  لیکن اکثریت کی حالت یہ ہے کہ وہ نصیحت قبول نہیں  کرتے بلکہ آگے سے فضول میں  بحث مُباحثہ کرنا شروع کردیتے ہیں ۔ آیت میں  فرمایا کہ انسان ہرچیز سے بڑھ کر جھگڑالو ہے۔ یہ آیت اگرچہ بطورِ خاص نضر بن حارث نامی کافر یا اُبی بن خلف کافر کے بارے میں  نازل ہوئی لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس آیت میں  تمام کفار داخل ہیں  جو حق کو تسلیم کرنے کی بجائے آگے سے صرف بحث و مباحثہ ہی کرتے ہیں  اور اس آیت کے عموم میں  تمام لوگ ہی داخل ہیں  کیونکہ یہ انسان کی عمومی عادت ہے کہ وہ فورا ًبات کو تسلیم نہیں  کرتا اگرچہ وہ حق بات ہی کیوں  نہ ہو بلکہ بحث مباحثہ کرتا ہے۔