banner image

Home ur Surah Al Lahab ayat 2 Translation Tafsir

اَللَّھَب

Al Lahab

HR Background

مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُ مَالُهٗ وَ مَا كَسَبَﭤ(2)سَیَصْلٰى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ(3)

ترجمہ: کنزالایمان اسے کچھ کام نہ آیا اس کا مال اور نہ جو کمایا۔ اب دھنستا ہے لپٹ مارتی آگ میں وہ۔ ترجمہ: کنزالعرفان اس کا مال اور اس کی کمائی اس کے کچھ کام نہ آئی۔ اب وہ شعلوں والی آگ میں داخل ہوگا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{مَاۤ اَغْنٰى عَنْهُ مَالُهٗ وَ مَا كَسَبَ: اس کا مال اور اس کی کمائی اس کے کچھ کام نہ آئی۔ } مروی ہے کہ ابولہب نے جب پہلی آیت سنی تو کہنے لگا کہ جو کچھ میرے بھتیجے کہتے ہیں  اگر سچ ہے تو میں  اپنی جان کے لئے اپنے مال و اولاد کو فدیہ کردوں  گا ۔اس آیت میں  اس کا رد فرمایا گیا کہ یہ خیال غلط ہے اس وقت کوئی چیز کام آنے والی نہیں ۔( مدارک، المسد، تحت الآیۃ: ۲، ص۱۳۸۱، خزائن العرفان، اللّہب، تحت الآیۃ: ۲، ص۱۱۲۴)

{سَیَصْلٰى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ: اب وہ شعلوں  والی آگ میں  داخل ہوگا ۔} یعنی ابو لہب قیامت کے بعد دوزخ میں  داخل ہو کر آگ کا عذاب پائے گا، اس سے معلوم ہوا کہ ابو لہب کا دوزخی ہونا یقینی ہے۔