banner image

Home ur Surah Al Lail ayat 16 Translation Tafsir

اَلَّيْل

Al Lail

HR Background

فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰى(14)لَا یَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَى(15)الَّذِیْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىﭤ(16)

ترجمہ: کنزالایمان تو میں تمہیں ڈراتا ہوں اُس آگ سے جو بھڑک رہی ہے ۔ نہ جائے گا اس میں مگر بڑا بدبخت۔ جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو میں تمہیں اس آگ سے ڈرا چکا جو بھڑک رہی ہے۔ اس میں بڑا بدبخت ہی داخل ہوگا۔ جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰى: تو میں  تمہیں  اس آگ سے ڈرا چکا جو بھڑک رہی ہے۔} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے اہلِ مکہ ! میں  تمہیں  اِس قرآن کے ذریعے اُس آگ سے ڈراتا ہوں  جو بھڑک رہی ہے، اس میں  بڑا بدبخت ہی ہمیشہ کے لئے لازمی طور پر داخل ہوگا اور بڑا بد بخت وہ ہے جس نے میرے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کوجھٹلایا اور ان پر ایمان لانے سے اس نے منہ پھیرا۔ (روح البیان، اللّیل، تحت الآیۃ: ۱۴-۱۶، ۱۰ / ۴۵۰، مدارک، اللّیل، تحت الآیۃ: ۱۴-۱۶، ص۱۳۵۵، جلالین، اللّیل، تحت الآیۃ: ۱۴-۱۶، ص۵۰۱، ملتقطاً)