banner image

Home ur Surah Al Maarij ayat 31 Translation Tafsir

اَلْمَعَارِ ج

Al Maarij

HR Background

فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَ(31)

ترجمہ: کنزالایمان تو جو ان دو کے سوا اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو جو ان دو کے سوا اور کوئی صورت چاہیں تووہی حد سے بڑھنے والے ہیں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{ فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ: تو جو ان دو کے سوا اور کوئی صورت چاہیں ۔} یعنی جو لوگ اپنی بیویوں  اور اپنی مِلکیَّت  میں  موجود (ان) کنیزوں  (جن سے صحبت حلال ہے) کے علاوہ (شہوت پوری کرنے کی) کوئی اور صورت چاہیں  تو وہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں  کہ حلال سے حرام کی طرف تجاوُز کرتے ہیں  ۔ اس آیت سے مُتعَہ، لِواطَت، جانوروں  کے ساتھ قضائِ شہوت اور اپنے ہاتھ سے منی خارج کرنے کی حرمت ثابت ہوتی ہے۔( مدارک، المعارج، تحت الآیۃ: ۳۱، ص۱۲۸۰)