banner image

Home ur Surah Al Mudassir ayat 49 Translation Tafsir

اَلْمُدَّثِّر

Al Mudassir

HR Background

فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِیْنَ(49)كَاَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنْفِرَةٌ(50)فَرَّتْ مِنْ قَسْوَرَةٍﭤ(51)

ترجمہ: کنزالایمان تو انہیں کیا ہوا نصیحت سے منہ پھیرتے ہیں ۔ گویا وہ بھڑکے ہوئے گدھے ہوں ۔ کہ شیر سے بھاگے ہوں ۔ ترجمہ: کنزالعرفان تو انہیں کیا ہوا نصیحت سے منہ پھیرے ہوئے ہیں ۔ گویا وہ بھڑکے ہوئے گدھے ہوں ۔ جو شیر سے بھاگے ہوں ۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَمَا لَهُمْ: تو انہیں  کیا ہوا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ مُشرکین نادانی اور بے وقوفی میں  گدھے کی طرح ہیں  کہ جس طرح شیر کو دیکھ کر خوفزدہ ہو کر گدھا بھاگتاہے اسی طرح یہ لوگ نبی ٔکریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تلاوتِ قرآن سن کر ان سے بھاگتے ہیں  اور قرآن کی نصیحتوں  سے اِعراض کرتے ہیں ۔( خازن، المدثر، تحت الآیۃ: ۴۹-۵۱، ۴ / ۳۳۲)