Home ≫ ur ≫ Surah Al Mudassir ≫ ayat 53 ≫ Translation ≫ Tafsir
بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّؤْتٰى صُحُفًا مُّنَشَّرَةً(52)كَلَّاؕ-بَلْ لَّا یَخَافُوْنَ الْاٰخِرَةَﭤ(53)
تفسیر: صراط الجنان
{بَلْ یُرِیْدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ: بلکہ ان میں سے ہر شخص چاہتا ہے۔} کفارِ قریش نے نبی ٔکریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّمَ سے کہا تھا کہ ہم اس وقت تک ہر گز آپ کی پیروی نہیں کریں گے جب تک کہ ہم میں ہر ایک کے پاس اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ایک کتاب نہ آئے جس میں لکھا ہواہو کہ یہ اللّٰہ تعالیٰ کی کتاب ہے اورفلاں بن فلاں کے نام ہے ہم اس میں تمہیں رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیروی کرنے کا حکم دیتے ہیں ۔اس پر اللّٰہ تعالیٰ نے اس آیت اور اس کے بعد والی آیت میں ارشاد فرمایا کہ یہ نصیحت انہیں کافی نہیں اور نہ ہی وہ راضی ہوں گے بلکہ ان میں سے ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اسے اس کے نام پرنازل کئے ہوئے کھلے صحیفے ہاتھ میں دیدیے جائیں ، ایسا ہرگز نہیں ہوگا کہ صحیفے ان کے ہاتھ میں دیدئے جائیں بلکہ وہ لوگ آخرت سے ڈر تے نہیں کیونکہ اگر انہیں آخرت کا خوف ہوتا تو دلائل قائم ہونے اور معجزات ظاہر ہونے کے بعد اس قسم کی سرکشی والی حیلہ بازیاں نہ کرتے۔( خازن، المدثر، تحت الآیۃ: ۵۲-۵۳، ۴ / ۳۳۲، روح البیان، المدثر، تحت الآیۃ: ۵۲-۵۳، ۱۰ / ۲۴۲، مدارک، المدثر، تحت الآیۃ: ۵۲-۵۳، ص۱۳۰۱، ملتقطاً)