Home ≫ ur ≫ Surah Al Mujadilah ≫ ayat 21 ≫ Translation ≫ Tafsir
كَتَبَ اللّٰهُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِیْؕ-اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ عَزِیْزٌ(21)
تفسیر: صراط الجنان
{كَتَبَ اللّٰهُ: اللّٰہ لکھ
چکا ہے۔}یعنی اللّٰہ تعالیٰ لوحِ محفوظ
میں لکھ چکا ہے کہ ضرور میں غالب آؤں گا اور
میرے رسول غالب آئیں گے ،بیشک اللّٰہ تعالیٰ قوت والا ہے ،اسے کوئی اس کے ارادے سے منع
نہیں کر سکتا، عزت والا اور غلبے والا ہے،کوئی اسے مغلوب
نہیں کر سکتا۔یاد رہے کہ یہاں آیت میں رسولوں عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے غالب آنے سے مراد دلیل اور حجت کے ساتھ ،یا تلوار کے
ساتھ غالب آنا مراد ہے۔( مدارک،
المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۲۱، ص۱۲۲۱)دلیل و حجت کے ساتھ تو سبھی غالب تھے البتہ بہت ساروں کو تلوار کے
ساتھ بھی غلبہ عطا کیا گیا۔