banner image

Home ur Surah Al Mulk ayat 30 Translation Tafsir

اَلْمُلْك

Al Mulk

HR Background

قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ(30)

ترجمہ: کنزالایمان تم فرماؤ بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے تو وہ کون ہے جو تمہیں پانی لادے نگاہ کے سامنے بہتا۔ ترجمہ: کنزالعرفان تم فرماؤ: بھلا دیکھو تو اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں دھنس جائے تو وہ کون ہے جو تمہیں نگاہوں کے سامنے بہتاہواپانی لادے؟

تفسیر: ‎صراط الجنان

{قُلْ: تم فرماؤ۔} اس آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے دلیل کے طور پر اپنی ایک نعمت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اے حبیب!  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، آپ ان مشرکین سے فرما دیں  کہ اگر صبح کو تمہارا پانی زمین میں  دھنس جائے اور اتنی گہرائی میں  پہنچ جائے کہ ڈول وغیرہ سے بھی ہاتھ نہ آسکے تو وہ کون ہے جو تمہیں  نگاہوں  کے سامنے بہتاہواپانی لادے کہ اُس تک ہر ایک کا ہاتھ پہنچ سکے۔اس کے جواب میں  وہ ضرورکہیں  گے کہ یہ صرف اللّٰہ تعالیٰ ہی کی قدرت میں  ہے تو اس وقت ان سے کہا جائے گا کہ بت جو کہ کسی چیز پر قدرت نہیں  رکھتے انہیں  کیوں  عبادت میں  اُس قادرِ برحق کا شریک کرتے ہو۔( خازن، الملک، تحت الآیۃ: ۳۰، ۴ / ۲۹۳)